(ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا, گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ، گوجرہ تیز آندھی کے بعد موسلادھار بارش، شہر میں بجلی بند۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، واہ کینٹ اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہوائوں کے بعد بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے، پنجاب کے مختلف شہریوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد میں تیز آندھی کے باعث پی ٹی آئی دفتر کے باہر درخت گر گیا جس کے باعث 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پنجاب کے شہرگوجرہ میں تیز آندھی کے بعد موسلادھار بارش ہوئی، گوجرہ مساجد میں نماز جمعہ کے بعد بارش کے لیے دعائیں مانگی گئیں تھی، گوجرہ گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ، تیز آندھی اور بارش کے باعث شہر میں بجلی بند ہوگئی تھی۔
دوسری جانب باغوں کے شہر لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے واسا اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ،تیز بارش میں اہلکاروں کو نشیبی علاقوں میں تعینات رکھا جائے، نالہ لئی کے پانی کا بہاو تیز ہونے پر ہنگامی اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔