لڑکی کی لاہور کی مصروف شاہراہ پر خودکشی کی ناکام کوشش

لڑکی کی لاہور کی مصروف شاہراہ پر خودکشی کی ناکام کوشش

ویب ڈیسک: لڑکی کی لاہور کی مصروف شاہراہ پر خودکشی کی ناکام کوشش، پولیس کمیونیکیشن آفیسر نے کیمروں کی مدد سے خودکشی کرتی ہوئی لڑکی کو چندلمحوں میں بچا لیا.

پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی لاہور کی ایک مصروف شاہراہ پر فلائی اوور کے اوپر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کرتی ہیں اسی دوران پولیس کمیونیکیشن آفیسر معاملے کی حساس نوعیت کے پیش نظر ڈولفن اہلکاروں کو مطلع کرتے ہیں. اس دوران ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ جاتے ہیں.

واضح رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کے افسران شاہراؤں پر ہونے والی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہیں ، معاملے پر بات کرتے ہوئے پولیس کمیونیکیشن آفیسر کا کہنا تھا انہوں نے لڑکی کی مشکوک حرکات و سکنات کو دیکھتے ہوئے ڈولفن کو اس بارے میں آگاہ کیا، جنہوں نے آ کر اس لڑکی کو بچا لیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ فیڈ بیک لینے پر معلوم ہوا کہ یہ لڑکی اس سے قبل بھی دو بار خودکشی کی کوشش کر چکی ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔