صدر و وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی الوداعی ملاقات

صدر و وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی الوداعی ملاقات
صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرریوں کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی ، صدر مملکت نے ملکی دفاع کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی‌ جانب‌ سے اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مضبوط بنانے اور آرمی کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے آپ کی خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے، آپ نے باوقار اور باصلاحیت افسر کے طور پر سی جےسی ایس سی شاندار خدمات انجام دیں ہیں۔ وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بھی وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔