ویب ڈیسک: اہم عہدے پر پنجاب حکومت نے بڑی تعیناتی کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی ایس سی کی تعیناتی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
پنجاب حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کو چیئرمین پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔