آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد کی وزیر اعظم سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد کی وزیر اعظم سے ملاقات
اسلام آباد: نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں دونوں عسکری افسران نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی اور جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پہ مبارکباد دی۔ ذرائع کے مطابق دونوں فوجی افسران نے ان پہ اعتماد کرنے پہ وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ امور پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید مستحکم ہو گا۔ وزیر اعظم نے وطن کے دفاع کے لئے قربانیاں دینے والے فوجی افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپ کی اعلی پیشہ وارانہ اور آپریشنل صلاحیتوں کو سامنے رکھتے ہوئے آپ کا انتخاب کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔