عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
لاہور: پاکستان کے کرکٹر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ عماد وسیم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں میں اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کے بارے میں سوچ رہا تھا، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا درست وقت ہے۔ عماد وسیم نے کہا کہ میں اسپورٹ کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہو ں ،پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز رہا ہے، پاکستان کے لیے 121 میچز میں نمائندگی کرنا ایک خواب کے سچ ثابت ہونے جیسا رہا۔ کرکٹر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی نئی لیڈرشپ کے لیے نیک تمنائیں ہیں، پاکستان فینز کا شکریہ جنہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔