رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب، اگلے وزیر اعظم ہونگے

رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب، اگلے وزیر اعظم ہونگے
بھارتی نژاد برطانوی سیاستدان رشی سونک بلامقابلہ کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے۔ جس کے بعد وہ برطانیہ کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔ کنزر ویٹیو پارٹی کی سربراہی کی دوڑ میں دو امیدوار رشی سونک اور پینی مورڈنٹ شامل تھے، تاہم پینی مورڈنٹ مطلوب 100 ٹوری ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔ کنزر ویٹیو پارٹی کے ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے 42 سالہ بھارتی نژاد برطانوی سیاستدان رشی سونک کے بلامقابلہ سربراہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔جس کے بعد رشی سونک برطانیہ کے 57ویں وزیراعظم ہوں گے اور وہ پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہوں گے۔ اس سے قبل رشی سُونک برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔ رشی سونک کے والد ڈاکٹر اور والدہ فارماسسٹ تھیں اور دونوں کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھا۔ رشی سونک ’انفوسس‘ کے بانی این آر نارائن مورتی کے داماد ہیں، رشی سونک کی اہلیہ اکشتا مورتی برطانیہ کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔