ویب ڈیسک: فیصل آباد میں ڈیلیوری بوائے سے پیزا ڈکیتی کی انوکھی واردات رونما ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے دانیال گارڈن میں پیزا ڈلیوری بوائے سے ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 مسلح افراد ماجد نامی ڈلیوری بوائے سے 2 پیزے چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ صدر میں دو نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔