ویب ڈیسک: جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں سفاک ملزمان نے مقامی فنکارہ کو شادی کی تقریب میں بلا کر مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلا ت کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مظفر گڑھ کی رہنے والی خاتون فنکارہ کو شادی میں معاوضہ دے کر پرفارم کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ متاثرہ خاتون فنکارہ کے بیان کے مطابق رات گئے شادی کی تقریب کا فنکشن جاری تھا کہ اس دوران ایک ملزم پولیس کے چھاپے کا کہہ کر اسے وہاں سے لے گیا اور ایک جگہ لے جاکر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس نے متاثرہ فنکارہ کی شکایت پر تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں مزید مدد ملے گی تاہم ابتدائی تفتیش میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔