وزیر اعظم آج رات جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم آج رات جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے ، وزیراعظم عمران خان کا خطاب نیویارک کے وقت کے مطابق شام چار بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ڈیڑھ بجے ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا محور و مرکز افغانستان کی صورتحال ہوگا ،وزیر اعظم عمران خان خطاب میں افغانستان کا معاملہ اور خطے کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، عالمی اور علاقائی چیلنجز پر بات کریں گے۔ https://twitter.com/M_Khan27/status/1441016657170812929 وزیر اعظم خطاب میں عالمی برادری کی توجہ افغانستان کی نئی حکومت کی جانب مبذول کرائیں گے ، خطاب میں کورونا کے بعد کی صورتحال اور دیگر عالمی سطح کے امور پر بات ہوگی، مصروفیات اور کورونا کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان امریکہ نہیں جاسکے۔

Watch Live Public News