پولیس مقابلہ میں گرفتار ڈاکو برخاست شدہ کانسٹیبل نکلا

پولیس مقابلہ میں گرفتار ڈاکو برخاست شدہ کانسٹیبل نکلا
پبلک نیوز: تھانہ جھمرہ کےعلاقہ پہاڑنگ پل پر ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ایک ڈاکو گرفتار۔ ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور محکمہ پولیس کا برخاست کانسٹیبل نکلا۔ تفصیلات کے مطانق رات کو تین مسلح ڈاکو موبائل ٹاور کی بیٹریاں اتار رہے تھے کہ ڈولفن فورس موقع پر پہنچ گئی۔ ڈولفن فورس کو دیکھ کر ڈاکو بھاگ نکلے اور کماد کی فصل میں چھپ گئے۔ اطلاع پر ایس ایچ او رانا عمر دراز پولیس اور ایلیٹ کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کو دیکھ کر تینوں ڈاکو کماد۔کی فصل میں چھپ گئے۔ پولیس نے کماد کی فصل کو ہر طرف سے گھیرے میں لے لیا۔ کئی گھنٹوں کے مقابلے اور کماد کی فصل میں سرچ کے بعد ایک گرفتار ہوگیا اور دو فرار ہوگئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔