ڈینگی کے وار تیز، لاہوری سب سے زیادہ متاثر ہونے لگے

ڈینگی کے وار تیز، لاہوری سب سے زیادہ متاثر ہونے لگے
لاہور ( پبلک نیوز) ڈینگی مچھر کے وار، لاہور کے شہری سب سے زیادہ متاثر ہونے لگے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 91 مریض رپورٹ ہوئے۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 77 مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 919 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 764 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 61 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 41 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے میو ہسپتال میں 8, گنگارام ہسپتال میں 7 اور فاطمہ میموریل ہسپتال میں ڈینگی کے 6 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال، ڈاکٹرز ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں ڈینگی کے 3 تین مریض داخل ہیں۔ لاہور کے جناح ہسپتال، فاروق ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے 2 دو مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ایور کئیر ہسپتال، گلاب دیوی، لائف لائن، مسعود ہسپتال اور یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 17 مریض داخل ہیں۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 10, بینظیر بھٹو ہسپتال میں 4, ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 2 اور واپڈا ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی کا 1 مریض داخل ہے۔ ڈینگی کا بالترتیب 1 ایک مریض نشتر ہسپتال ملتان، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں بھی داخل ہے۔ مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں۔ مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 82,961 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں 127 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 8,202 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 3,914 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔ گزشتہ روز لاہور میں 85 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔ پنجاب کے تمام علماء کرام سے بھی اپیل ہے کے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کریں۔ ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔