صوابی کی تحصیل لاہور میں ڈاکوؤں نے بینک کا صفایا کر دیا

صوابی کی تحصیل لاہور میں ڈاکوؤں نے بینک کا صفایا کر دیا
صوابی ( پبلک نیوز) تحصیل لاہور کے ایک نجی بینک میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ تفصیلات کے مطابق مین روڈ پر واقع بینک سے دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کے دوران نجی بینک کا صفایا کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح چھ افراد بینک کے اندر آئے اور انھوں نے عملے کو یرغما ل بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عملہ کو پر غمال بنا کر تقریباً 65لاکھ روپے لوٹ لیے گیے۔ پولیس نے علاقہ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔