راولپنڈی ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سیکریٹریٹ کا دورہ، وفاقی وزراء، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی ہمراہ تھے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم، وزراء اور وزرائے اعلیٰ کا استقبال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی ہمراہ تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعظم آفس نے دورہ کی تفصیلات جاری کر دیں۔ اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت کو افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔