حلیم عادل شیخ دوسری شادی پر بول پڑے

حلیم عادل شیخ دوسری شادی پر بول پڑے
سکھر ( پبلک نیوز) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی جانب سے اپنی دوسری خفیہ شادی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ انھوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شادی کے متعلق جس کو بتانا تھا بتا دیا۔ پریس کانفرنس کرکے بتانے کی ضرورت نہیں۔ ذاتی معاملات ہیں، کسی کو تماشہ لگانے کی ضرورت نہیں۔ میں کسی کے ساتھ اپنے ذاتی معاملات شیئر نہیں کرتا۔ شرعی طور پر شادی کی ہے۔ کسی غیر اخلاقی تقاریب میں ہماری کوئی تصاویر نہیں آئیں۔ دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ سندھ پولیس کے اہل افسران کو صوبہ بدر کیا گیا۔ مرتضی وہاب کے آنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، کل کی بارش میں کراچی ڈوب گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔