مفتاح،اسحاق ڈار ملکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے

مفتاح،اسحاق ڈار ملکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے
سابق وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اوراسحاق ڈار مل کر یا لڑ کر بھی ملکی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے. تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں پیٹرول سستا اورپاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے، گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتے،سول اور آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں ۔ شیخ رشید نےکہا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لیے کی گئیں،جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نےوزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔ نیویارک جانےوالوں نےہزاروں ڈالرروزانہ کے کمرے میں ٹھہر کر سیلاب کی امداد مانگی ۔ جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مدد بھی نہیں ملی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 72 وزراء کے معاملے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔