اسحاق ڈار وطن واپسی پر بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے، ذرائع

اسحاق ڈار وطن واپسی پر بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے، ذرائع
اسلام آباد:ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار وطن واپسی پر بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی لندن کی بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا ، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی انکی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سات اکتوبرسےپہلےوطن واپسی کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ اگلے ہفتے کے اختتام تک پاکستان آؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف بھی اٹھاؤں گا۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نے پولیس کو سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ 7 اکتوبر تک معطل کردیئے تھے۔ عدالت نے 5 سال بعد اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری معطل کئے اور کہا کہ انھیں وطن واپسی پر ائیرپورٹ سے عدالت آنے تک گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔