ویب ڈیسک: وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پورسمیت 300افراد کے خلاف لاہورمیں توڑپھوڑ کرنے پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں دہشتگردی ،اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پورنے AK-47 رائفل سے سیالکوٹ انٹر چینج پر گاڑیوں پرحملہ کیا۔ وزیراعلی کے پی تین سو افراد کے ہمراہ ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئے اورمسلح جتھے نے شہریوں کی گاڑیوں کو توڑنا شروع کردیا۔
متن میں لکھا گیا کہ علی امین گنڈاپور اور شاہد خٹک کارکنوں کو توڑپھوڑ کےلیے اکساتے رہے، بلوائیوں نے ٹول پلازہ کے کیبن، بیریرز اور سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے، حملے کے دوران متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
متن ایف آئی آر کے مطابق علی امین گنڈا پور اور شاہد خٹک جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے۔ پولیس نے وزیر اعلی کے پی سمیت تین سوافراد کیخلاف ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔