پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس، ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس، ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس، ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم ریاض کو عدالت کے روبرو پیش کردیا ۔

عدالت نے ملزم ریاض کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور اسے دوبارہ 30 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ریاض سے موبائل فون، بینک ٹرانزیکشن، رقم اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

Watch Live Public News