ویب ڈیسک:سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور دیگر کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق جسٹس شمس محمود نے پرویز الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،سرکاری وکیل نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور دیگر کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، راسخ الٰہی اور زاراالٰہی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا،عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں۔