” وزیراعظم کی ” گھبرانا نہیں“ پالیسی نے ملک کو خطرے میں ڈال دیا“

” وزیراعظم کی ” گھبرانا نہیں“ پالیسی نے ملک کو خطرے میں ڈال دیا“

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسیز کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے۔ عمران نیازی کی کورونا سے نمٹنے کی ' گھبرانا نہیں' پالیسی نے ملک کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

کورونا کے حوالے سے بگڑتی صورتحال پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کووڈ کے حوالے سے بروقت موثر اقدامات لینے میں ناکام رہی۔ عمران نیازی کو کورونا معمولی زکام لگتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ ایک حقیقت ہے جس میں شدت سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم شروع سے لاک ڈاؤن کی بات کر رہے تھے لیکن عمران نیازی تنقید کرتے رہے۔ حکومت کی جانب سے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی کے مترادف ہے۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے نہ لاک ڈاؤن کو ضروری سمجھا اور نہ ہی کووڈ ویکسین کی خریداری کو۔ لوگ ویکسین کے لئے خوار ہو رہے ہیں اور وزراء اپنی نوکری پکی کرنے کے لیئے عمران نیازی کی جھوٹی تعریفیں کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔