15 سال تک غیر حاضر ملازم کو تنخواہ کیسے ملتی رہی؟

15 سال تک غیر حاضر ملازم کو تنخواہ کیسے ملتی رہی؟

ویب ڈیسک: یہ تو آپ نے سنا ہی ہو گا کہ فلاں شخص دفتر باقاعدہ تاخیر سے آتا ہے، فلاں چھٹیاں بہت کرتا ہے یا پھر فلاں شخص دفتری اوقات میں غائب ہو جاتا ہے۔

اٹلی میں ایک ایسا شخص گرفت میں آیا ہے جو 15 سال تک اپنی ملازمت سے غیر حاضر رہا لیکن تنخواہ وصول کرتا رہا۔ اس شخص نے اس دوران تقریباً اس نے 9 کروڑ پاکستانی روپے بطور تنخواہ وصول کیے۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے سلواٹورشوماکے نے 2005 سے اپنی ملازمت سے غیر تھا۔ وہ پگلائسے ہسپتال میں ملازمت کرتا تھا۔ 2005 سے لے کر اب تک اس کو ہر ماہ تنخواہ باقاعدگی سے مل رہی تھی جو ساڑھے چھ لاکھ امریکی ڈالر کے برابر بنتی تھی۔

ملزم نے غیر حاضر ہونے کے باجود اتنے سالوں تک تنخواہ کیسے لی، یہ معمہ بھی حل ہو گیا۔ سپروائزر کے ساتھ ملی بھگت سے اس کو ہر ماہ تنخواہ ملتی رہی کیونکہ وہ اس کی حاضری لگاتا رہا۔ پولیس نے اس پر دھوکہ دہی، رشوت ستانی، اختیارات کے بے جا استعمال جیسی دفعات کے تحت مقدمات قائم کر دیئے۔

واضح رہے کہ اٹلی میں ملازمت سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کریک ڈاؤن کے تحت مذکورہ شخص بھی گرفت میں آیا تاہم اس کو ابھی تک حراست میں نہیں لیا گیا بلکہ سوالات کے جوابات دینے کے لیے 20 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔