(ویب ڈیسک ) مریم نواز نے عید کی خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کیلئے 1 ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تین روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے عید صفائی مہم کی تمام ٹیم کو پیغام میں کہا کہ "شاباش ٹیم پنجاب، شاباش"۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی۔انہوں نے عملے کو خصوصی شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں جس طرح آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔
وزیر اعلی نے تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت تمام افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا بھی شکریہ جنہوں نے اداروں کا ساتھ دے اس مہم کو کامیاب بنایا۔