پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،26 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،26 اپریل 2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سےتباہ ہوتی ہے۔ طاقتور لوگ کرپشن کر کے ملک کو تباہ کرتے ہیں۔ ہماری جدوجہد کا مقصد طاقتور کو قانون کے نیچے لانا تھا۔ پہلے 15سال بہت مشکل سے گزارے۔ کرکٹ کے میدان میں سیکھا کبھی ہار نہیں ماننی۔ کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جو خواب دیکھے اور اسے پورا کرے۔جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب چودھری منظور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اس لئے توڑی گئی کہ عمران کے 5 سال پورے کروانے تھے۔ ہم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے قریب پہنچ گئے تھے۔ لانگ مارچ اور استعفوں کا ڈرامہ رچایا گیا۔سندھ حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ صوبائی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کے لیے خط لکھا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سمسٹر خزاں برائے 2020 کے جاری امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان عید الفطر کے بعد کیا جائے گا۔پاکستان اسٹیل ملز میں موجود بڑے پیداواری پلانٹ کے موجود ہونے کی خبروں پر حکومت نے بند پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کل سٹیل ملز کا دورہ کریں گے۔ جائزہ کے لیے ملٹری انجینئرنگ کے ساتھ بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ جائزہ کے بعد اس امر کا اندازہ ہو سکے گا کہ پلانٹ سے کتنی مقدار میں آکسیجن کی پیداوار ممکن ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔