حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ

حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ
پاکستان اسٹیل ملز میں موجود بڑے پیداواری پلانٹ کے موجود ہونے کی خبروں پر حکومت نے بند پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کل سٹیل ملز کا دورہ کریں گے۔ جائزہ کے لیے ملٹری انجینئرنگ کے ساتھ بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ جائزہ کے بعد اس امر کا اندازہ ہو سکے گا کہ پلانٹ سے کتنی مقدار میں آکسیجن کی پیداوار ممکن ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق سٹیل ملز آکسیجن پلانٹ سے ملنے آکسیجن گیس صرف سلنڈروں میں بھری سکتے ہیں۔ حکومت اس بند پڑے پلانٹ کے جائزہ کے بعد ممکنہ فیصلہ کرے گی۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آکسیجن پلانٹ کو قابل استعمال بنانے کے لیے مین پلانٹ کو نہیں چلانا پڑے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔