متحدہ عرب امارات میں عید کی 9 چھٹیوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں عید کی 9 چھٹیوں کا اعلان
دبئی : یواے ای کی 4 ریاستوں میں سرکاری شعبے کے لیے عید کی 9 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی 4 ریاستوں میں آئندہ ہفتے سے سرکاری شعبے کیلئے عیدالفطرکی 9 تعطیلات ہوں گی۔ان چھٹیوں کا اطلاق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ میں سرکاری شعبے میں ہو گا۔ عیدالفطر کی چھٹیاں ہفتہ 30 اپریل سے شروع ہوکر اتوار 8 مئی تک ہونگی جس کے بعد سرکاری دفاتر 9 مئی سے دوبارہ کھلیں گے۔ دوسری جانب ماہر فلکیات نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ امارات میں عیدالفطر 2 مئی ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔