پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی و صوبائی اسمبلی الیکشن کمیشن طلب

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی و صوبائی اسمبلی الیکشن کمیشن طلب
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کو طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو 28 اپریل کو طلب کرلیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیے۔ واضح رہے کہ اس وقت کے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکین پنجاب اسمبلی کو بھی 6 مئی کو طلب کرلیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 26 منحرف ارکان قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ خیال رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔