ویب ڈیسک: آیے جانتے ہیں کہ ہندی فلم انڈسٹری کی اداکاراؤں میں سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز کس کے ہیں۔
پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا جہاں اپنی اداکاری کے باعث انڈیا سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں وہیں انسٹاگرام پر بھی انہیں غیر معمولی شہرت حاصل ہے۔ عالمی سطح پر کام کرنے کی وجہ سے پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر 91 ملین یعنی 9 کروڑ 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
شردھا کپور
شردھا کپور کا شمار بالی وڈ کی اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی شہرت بنائی ہے۔ سنہ 2010 میں فلم ’تین پتی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی شردھا کپور کے انسٹاگرام پر 89 ملین یعنی 8 کروڑ 90 لاکھ فالوورز ہیں۔
عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ بالی وڈ کی نگری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ جہاں عالیہ بھٹ کو اپنی عمدہ اداکاری کے باعث پسند کیا جاتا ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی وہ غیر معمولی فین فالوونگ رکھتی ہیں۔ عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام پر 84.2 ملین یعنی 8 کروڑ 42 لاکھ فالوورز ہیں۔
کترینہ کیف
کترینہ کیف کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ وہ سوشل میڈیا کے عروج سے قبل ہی انڈیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندی فلمیں دیکھنے والوں کے دلوں میں بس رہی ہیں۔ کترینہ کیف کے انسٹاگرام پر 80 ملین یعنی 8 کروڑ فالوورز ہیں جو اُن کی بے مثال شہرت کا ثبوت ہیں۔
دپیکا پاڈوکون
دپیکا پاڈوکون اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے انڈین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ملکہ تصور کی جاتی ہیں۔ دپیکا پاڈوکون کے انسٹاگرام پر 79 ملین یعنی 7 کروڑ 90 لاکھ فالوورز ہیں۔
جیکولین فرنینڈس
جب سے جیکلولین فرنینڈس سوشل میڈیا پر آئی ہیں وہ اپنے مداحوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی اور شوٹنگ کے معاملات کے بارے میں اپڈیٹس دیتی رہتی ہیں۔ جیکولین فرنینڈس کے انسٹاگرام پر 70 ملین یعنی سات کروڑ فالوورز ہیں۔
انوشکا شرما
انوشکا شرما سوشل میڈیا پر کروڑوں دِلوں کی دھڑکن ہیں۔ وہ اپنی پوسٹس اور پیغامات کے ذریعے انسٹاگرام پر کافی اثرانداز رہتی ہیں۔ انوشکا شرما کے انسٹاگرام پر 67.4 ملین یعنی 6 کروڑ 74 لاکھ فالوورز ہیں۔