چوتھا ٹی ٹوئنٹی ،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دیدی

چوتھا ٹی ٹوئنٹی ،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ  نے  پاکستان  کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 رنز سے  ہرادیا۔

  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے چوتھے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم رابنسن 51 اور ڈین فوکس کرافٹ 34 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ٹام بلینڈل نے 28 اور مائیکل بریسویل نے 27 رنز بنائے، جوش کلارکسن 0 پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جبکہ افتخار احمد اور اسامہ میر  نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب بھی پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر  174 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے  فخز زمان نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے۔ اس کے علاوہ افتخار احمد نے 23، عماد وسیم نے ناقابلِ شکست 22 اور صائم ایوب نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ عثمان خان نے 16 رنز بنائے۔  

  نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم او رورکے نے 3 وکٹیں لیں۔ بین سیئرس نے 2 جبکہ مائیکل بریسویل اور جمی نیشم نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

Watch Live Public News