افغانستان پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگا؛طالبان کا وعدہ

افغانستان پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگا؛طالبان کا وعدہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت  میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغان طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان سمیت کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے.

شیخ رشید نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کو ملک میں دہشت گردی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پاکستان بھی اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن، بھائی چارے اور استحکام کے خواہاں ہیں کیونکہ یہ پاکستان کے لئے بھی اہم ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد افغان مسئلے کے حوالے سے تفصیلی بیان جاری کریں گے، افغانستان سے انخلاء میں سہولت کے لئے وزارت داخلہ میں ایک ڈیسک دن رات کام کر رہا ہے، ایک جامع سکیورٹی نظام متعارف کرایا جارہا ہے جس کے تحت تمام صوبائی دارالحکومتوں کو اسلام آباد کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔