ننکانہ صاحب ( پبلک نیوز) جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں چنگ چی رکشہ میں بیٹھی لڑکی کو ہراساں کرنے کے حوالے سے پنجاب پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دومزید ملزمان کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کر لیا ہے، زیر حراست افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے دن لاہور کی ایک سڑک پر افسوسناک واقعہ میں چنگ چی رکشہ میں بیٹھی ہوئی لڑکی کیساتھ ایک اوباش نے شرمناک حرکت کی تھی جس پر پنجاب پولیس نے ویڈیو بنانے والے سمیت ایک دوسرے ملزم کو گرفتارکر لیا تھا ، اب اطلاع ملی ہے دو مزید ملزمان کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کیس حل ہونے کے قریب ہے، ویڈیو بنانے والے ملزم سے اس کیس میں بہت مدد ملی ہے اور اسی وجہ سے مزید دو افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، ننکانہ صاحب سے جن دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان سے تفتیش کی روشنی میں امید کی جا رہی ہے مرکزی ملز م تک پہنچا جا سکے گا۔