سرکاری سکولوں میں بھرتیوں بارے وزیر اعلیٰ نے خوشخبری سنا دی

سرکاری سکولوں میں بھرتیوں بارے وزیر اعلیٰ نے خوشخبری سنا دی
لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حصول تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ اسلام میں بھی تعلیم حاصل کرنے کی بار بار تلقین کی گئی ہے۔ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ایجوکیشن کنونشن میں شرکت پر انھوں نے وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اساتذہ موبائل ایپ کے ذریعے ٹرانسفر کی درخواست کرسکتے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتی کی جاری ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ ترقیاتی بجٹ میں اسکولوں کی تعمیر کیلئے 600پراجیکٹ کیلئے خطیر رقم رکھی گئی۔ پنجاب کےسرکاری اسکولوں میں 2ہزار سے زائد کلاس روم بن چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔