ملتان ( پبلک نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے خاتون اور ان کی بیٹی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد علی ہاشمی کا کہنا ہے کہ ملزم کو کھاریاں ضلع گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ ملتان ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جنسی ہراسانی کا ملزم گرفتار کر لیا۔ سجاد ولد مشتاق نامی شخص نے خاتون اور اس کی بیٹی کو موبائل سے ویڈیوز بنا کر ہراساں کیا۔ ملزم نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کی بنا پر خاتون کو بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم نے خاتون کی جواں سال بیٹی کو بھی بلیک میل کیا۔ خاتون نے سائبر کرائم سے رجوع کیا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزم سے موبائل، سمز اور بلیک میلنگ مواد برآمد کرلیا گیا۔