گرین لینڈ سمٹ پر تاریخی کی پہلی اور تیز ترین بارش

گرین لینڈ سمٹ پر تاریخی کی پہلی اور تیز ترین بارش
ویب ڈیسک: گرین لینڈ میں جہاں درجہ حرارت منفی ساتھ اور آٹھ رہتا ہو، وہاں بارش ہو جانا بجائے خود حیرت کا سامان ہے۔ جی ہاں! تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ گرین لینڈ کی سطح سمندر سے 2 میل اونچی چوٹی پر بارش ہوئی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارہ سی این این کی رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ سمٹ کا درجہ حرارت دس سال سے بھی بھی کم عرصہ میں نقطہ انجماد سے بڑھ گیا ہے۔ درجہ حرارت تبدیل ہونے کے باعث گرین لینڈ میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس دوران 7 ارب ٹن پانی برفانی پٹی پر برسا۔ نیشنل اسنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر کے مطابق برفانی پٹی میں یہ پہلی اور تیز ترین بارش تھی۔ بارش کے باعث برف پگھلنے کی مقدار 7 گنا بڑھ گئی۔ ڈیٹا سینٹر کے مطابق 1950 سے مرتب کے جانے والے ڈیٹا میں ایسی بارش کا کوئی تذکرہ نہیں ملتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔