’کورونا میں ادویات کو مہنگا کرنا اضافہ ظالمانہ اقدام ہے‘

’کورونا میں ادویات کو مہنگا کرنا اضافہ ظالمانہ اقدام ہے‘
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کورونا کی ہلاکت خیزی کے باعث عوام طبی ہنگامی صورتحال کا شکار ہیں، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام اور سنگ دلی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت 3 سال میں 500 فیصد سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی کرچکی ہے جس میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل تھیں جبکہ وقفے وقفے سے ’معمولی ردوبدل‘ کے نام پر دوائی کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ہمارے دور میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات، عوام کو علاج اور ٹیسٹ کی فراہم کی گئی سہولیات بھی موجودہ حکومت نے چھین لیں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی ماری عوام پر یہ نیا عذاب انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کہتے تھے ہم سڑکیں نہیں بنائیں گے، انسانوں پر خرچ کریں گے، صحت اور تعلیم کے لیے وسائل فراہم کریں گے۔ لیکن انہیں اب کوئی وعدہ یاد نہیں کیونکہ انہیں یوٹرن لینے کی عادت ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔