پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتنے بڑے جلسے پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے، اس خوف سے ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرنے کے لیے، اپنی ذات کو بچانے کے لیے ملک کا مذاق اڑ رہا ہے۔ عمران خان کا جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز گل میں جسمانی اور جنسی تشدد ہوا، جس کے شواہد عدالت میں بھی پیش کیے گئے، لیکن عدالت نے ریمانڈ پر اسی پولیس کے حوالے کر دیا۔میں نے یہ کہا کہ میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا تو مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ کر دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ جو لوگ بھی یہ کر رہے ہیں، اور کروا رہے ہیں وہ اس ملک کا خیال کریں۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے اور پولیس کو انھیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ آئندہ سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔