ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی زیرِ صدارت 2 روز قبل ہونے والے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیرِ صدارت اجلاس میں اراکین اسمبلی سے اقرار نامے پر دستخط لیے گئے۔اقرار نامے پر دستخط وزیر اعلیٰ، بانی پی ٹی آئی اور گڈ گورننس کمیٹی پر اعتماد سے متعلق تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے 70 سے زیادہ اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جبکہ اراکین اسمبلی عاطف خان، جنید اکبر، شکیل خان اور شہرام ترکئی اجلاس میں شریک نہیں تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور صوبے کی انتظامی صورتحال پر غور کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے اقرار نامے پر دستخط نہیں کیے۔
ذرائع کے مطابق شیر علی ارباب نے گڈ گورننس کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے گڈ گورننس کمیٹی کے ارکان پر اعتراض کیا، اجلاس میں شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔