بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا آج 145واں یوم ولادت

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا آج 145واں یوم ولادت
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا آج 145واں يوم ولادت عقيدت و احترام کے ساتھ منايا جا رہا ہے۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقريب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالی۔ آج ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔ ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔ قائداعظم کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لئے سرکاری سطح پر سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈی جی آئی آئی ایس پی آر نے یوم قائد پر ٹویٹر پیغام میں‌بابائے قوم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کا ویژن ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان تھا اور اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصول پر عمل پیراہونا بطور قوم کامیابی کے لیے ناگزیرہے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1474568259965911046?s=20 یوم قائد کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا جہاں تمام شہری عقیدے کی آزادی، پیشہ اور مساوی مواقعوں کا حق رکھتے ہوں۔ قائد اعظم کا بڑے چیلنجوں اور مخالفتوں کے باوجود قوم کو متحد کرنے کا عزم ان کی ثابت قدمی سے ہی ممکن ہوا۔ مشکلات اور چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیے انہوں نے اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصولوں سے رہنمائی حاصل کی۔