ملک بھر میں کورونا ایس او پیز میں نرمی کا اعلان

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز میں نرمی کا اعلان

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں 15 مارچ سے کورونا ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مزارات، شادی ہالز اور سنیما گھر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی پابندی ختم کر دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی کی شرط کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 20 سے50 فیصد کی جائے گی۔

این سی او سی نے تجویز دی ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات اور کینٹ بورڈ الیکشنز مئی کے آخر تک کروائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔