خاتون کے لباس پر تحریر عربی لفظ کا مطلب کیا؟ متاثرہ خاتون کی ویڈیو آگئی

خاتون کے لباس پر تحریر عربی لفظ کا مطلب کیا؟ متاثرہ خاتون کی ویڈیو آگئی
کیپشن: woman dress
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی گردش کررہی ہے جس میں ایک خاتون کو کچھ پولیس اہلکاروں نے لوگوں سے بحفاظت ایک دکان میں بند کیا ہوا ہے، لوگوں کا کہناہے کہ خاتون نے عربی تحریرشدہ لباس پہنا ہوا ہے اس پر خاتون اور اے ایس پی شہربانو کا بیان آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں علاقہ اچھرہ بازار میں پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے، خاتون نے عربی برینڈ کی قیمض پہن رکھی ہے۔مقامی لوگوں نے اس کو ہراساں کیا بروقت پولیس اور ڈولفن اہلکار وہاں پہنچے اور خاتون کو بحفاظت ایک دکان میں منتقل کیا۔ 

اے ایس پی گلبرگ شہربانو نےویڈیو میں کہا ایک سال سے یہاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں کسی کو کوئی شکایت نہیں آئی، ایسے واقعات پہلے بھی سامنےآچکے ہیں آپ لوگ پولیس پر اعتماد کریں، بعد ازاں اے ایس پی گلبرگ متاثرہ خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت اپنے ساتھ لے گئیں۔

تھانے میں موجود علماء نے اس بات کی تصدیق کی کہ خاتون نے جو عربی تحریر شدہ لباس پہنا وہ ٹھیک ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں، ڈئزائینگ کچھ ایسی بنی ہوئی تھی جس پر لوگوں کو لگا کہ عربی آیات تحریر ہیں۔

خاتون نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اُس نے کُرتا ڈیزائین سمجھ کرلیا تھا معلوم نہیں تھا کہ لوگ اس کو عربی تصور کریں گے، میری ایسی کوئی نیت نہیں تھی جو بھی ہوا لاعلمی میں ہوا۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-25/news-1708874429-3042.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-25/news-1708874429-3042.mp4

سوشل میڈیا پر موجود ایک اکاونٹ میں بتایا گیا کہ سعودی برانڈ نے ایک ڈیزائین بنایا جس میں کپڑوں کے اوپر حلوہ لکھا ہوا ہے یعنی خوبصورت ، یہ رہی ویڈیو !