ویب ڈیسک:لاہور کے علاقہ اچھرہ میں پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ گردش کررہی ہے، آئی جی پنجاب نے خاتون شہری کو بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی کی جرات کو سراہتے " کیو پی ایم " میڈل سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پنجاب پولیس کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر لاہور کے علاقہ اچھرہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی ویڈیو شیئر کی گئی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا نام تحریر کرتے پیغام لکھا گیا کہ " لاہور کے ایک علاقے میں پیدا ہونے والی ناخوشگوار صورتحال کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون شہری کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچا کر لے جانے والی ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی کو پنجاب پولیس کی طرف سے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر قائد اعظم پولیس میڈل (QPM) سے نوازنے کے لئے حکومت پاکستان کو سفارشات بھجوائی جا رہی ہیں۔
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) February 25, 2024
یاد رہے کہ وائرل ویڈیو میں خاتون شہری نے عربی الفاظ تحریرشدہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے،ڈئزائینگ کچھ ایسی بنی ہوئی تھی جس پر لوگوں کو لگا کہ عربی آیات تحریر ہیں۔