سفاک ملزم ارمغان سکہ اچھال کرمصطفٰی کی زندگی اور موت کا فیصلہ کرتارہا

سفاک ملزم ارمغان سکہ اچھال کرمصطفٰی کی زندگی اور موت کا فیصلہ کرتارہا
کیپشن: سفاک ملزم ارمغان سکہ اچھال کرمصطفٰی کی زندگی اور موت کا فیصلہ کرتارہا

ویب ڈیسک: مصطفی عامر کا قتل کیس میں بڑا انکشاف، ارمغان نے مصطفیٰ کو فلمی ولن کے انداز میں قتل کیا،تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ارمغان نے اہم بیان دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مصطفٰی جیسے ہی ارمغان کے گھر میں داخل ہوا اس کو لوہے کی راڈ ماری،پہلی راڈ ماری تو مصطفی زخمی ہوکر گر گیا، ارمغان نے مصطفی کو کہا اب ٹاس کرونگا،ہیڈ آگیا تو چھوڑ دوں گا ٹیل آیا تو اور ماروں گا۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہناہے کہ ملزم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سکہ اچھالا اور ارمغان نے مصطفی کو دوسری راڈ ماری،ملزم نے دوبارہ مصطفیٰ سے  کہا ایک بار پھر ٹاس کرتے ہیں،ملزم نے دوبارہ سکہ اچھالا اور ٹیل آنے پر ایک پھر مصطفی کو مارا،ملزم نے حب دوریجی لے جاکر گاڑی کی ڈگی کھولی، ارمغان نے مصطفی کو کہا کہ اٹھو اور بھاگ سکتے ہو تو جان بچا لو،مصطفٰی نے اٹھنے کی کوشش کی لیکن اٹھ نہ سکا۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہناہے کہ ملزم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ارمغان نے پھر سکہ اچھالا اور کہا ٹاس ہار آگیا تو نہیں جلاؤں گا،ملزم نے مبینہ طور پر ٹاس کیا اور پیٹرول ڈال کر آگ لگادی، ارمغان نے تحقیقاتی ٹیم کو کہا مجھے اسے مارنے کا حکم اللہ کی طرف سے آیا، ارمغان سکہ اچھال کر جیتا تھا یا ہارتا تھا اس بات کا نہیں پتہ،لاش ڈھونڈنے کے لیے 130 کلومیٹر تک اندر گئے۔

Watch Live Public News