ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے۔ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل انٹرنیشنل کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے پرانے بیانات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل انڈیکس کا حوالہ دیتے ہوئے ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں.
یہ ویڈیو سننے کی بعد شرم تو آتی ہوگی نہ کپتان صاحب ????
#CorruptionKingImranKhan@BBhuttoZardari @SaeedGhani1 @SyedNasirHShah @murtazawahab1 @A_Qadir_Patel pic.twitter.com/GNPoWx5DDW — ???????????????????????? ???????????? (@RizwanPPP) January 25, 2022
واضح رہے کہ عمران خان ماضی میں یہ دعویٰ بھی کرتے رہے ہیں کہ 90 دن میں کرپشن ختم کر دیں گے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #CorruptionKingImranKhan کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے.بین الاقوامی ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔ 2020ء میں پاکستان کا نمبر دنیا بھر میں 124واں تھا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن گذشتہ برس کے مقابلے میں بڑھ گئی۔پچھلے سال کرپشن رینکنگ میں پاکستان کی میں 4 درجے تنزلی ہوئی تھی۔2019ء میں کرپشن سے متعلق اس فہرست میں پاکستان کا رینک 120 تھا۔ 2020ء میں کرپشن کیخلاف پاکستان کا سکور ریٹ 31 جبکہ بھارت کرپشن کیخلاف 40 سکور کے ساتھ 86 نمبر پر رہا تھا۔
گذشتہ سال جاری ہونے والی رپورٹ میں صومالیہ اور جنوبی سوڈان کرپٹ ترین ملک قرار دئیے جبکہ نیوزی لینڈ اور ڈنمارک کرپشن کے خلاف 88 سکور کیساتھ پہلے نمبر رہے تھے۔