کراچی میں اسٹریٹ کریمینلز بے لگام

کراچی میں اسٹریٹ کریمینلز بے لگام
کراچی ( پبلک نیوز) کورنگی میں بڑے بھائی کے سامنے چھوٹے بھائی کا قتل کر دیا گیا۔ پبلک نیوز نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی فوٹیج حاصل کرلی 19 جنوری کو اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ کراچی میں اسٹریٹ کریمینلز بے لگام ہیں۔ ایک اور واقعہ پیش آیا کورنگی میں جہاں ڈاکووں نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا۔ واقعہ 19 جنوری کو پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ موٹرسائیکل سوار ملزموں نے دو نوجوان بھائیوں کو روکا۔ پیچھے بیٹھے کاشف سے کچھ چھیننے کی کوشش کی۔ اسی دوران چھوٹے بھائی بلال نے مزاحمت کی تو ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔ بلال زخمی ہو کر زمین پر گرا اور دم توڑ گیا۔ دوسری جانب کراچی سے اغوا دو افراد پر تشدد کی ہونے والی وائرل ویڈیو میں دونوں افراد کا اغوا لین دین کے تنازعے کا نتیجہ نکلا۔ تفتیشی ٹیم نے پولیس حکام کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرا دی۔ ہیومن ٹریفکنگ کا معاملہ سامنے آنے پر کیس ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔