ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 صدارتی انتخابات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم بنانے کا عندیہ دیدیا

trump to investigate 2020 presidential election
کیپشن: trump to investigate 2020 presidential election
سورس: google

ویب ڈیسک : واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹرمپ 2024 کے انتخابات جیت چکے ہیں لیکن 2020 کے میں صدر جو بائیڈن سے ہار گئے تھے۔  انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 2020 میں بڑے پیمانے پر ووٹر فراڈ کی وجہ سے انہیں انتخابات میں شکست ہوئی۔
 میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے جمعہ کو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ محکمہ انصاف میں تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اس بات کا ثبوت تلاش کیا جا سکے کہ 2020 کے انتخابات کو دھوکا دہی نے داغدار کیا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے لاکھوں حامی ان کے اس بے بنیاد الزام سے اتفاق کرتے ہیں کہ ووٹروں کی وسیع دھوکا دہی کی وجہ سے وہ 2020 کے انتخابات میں جو بائیڈن سے ہار گئے تھے۔ ٹرمپ نے 2024 کا الیکشن جیتا لیکن 2020 کا الیکشن بائیڈن سے ہار گیا تھا۔

یادرہے گزشتہ سال وفاقی الزامات کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی گئی تھی کیونکہ انہوں نے انتخابات کو منسوخ کرنے کی کوشش کی تھی۔ ٹرمپ پر لگائے گئے یہ الزامات سپیشل کونسل جیک سمتھ کی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے دو قریبی افراد کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ٹرمپ جیک سمتھ کے ساتھ کام کرنے والی پوری ٹیم کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Watch Live Public News