وفاقی کابینہ نے کریمنل لا کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے کریمنل لا کی منظوری دے دی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی کابینہ نے کریمنل لا کی منظوری دے دی، ہر کریمنل کیس کا فیصلہ 9 ماہ کے اندر کرنا لازمی ہو گا، اگر نو ماہ سے زائد کیس جاری رہے گا تو جج چیف جسٹس کو وجوہات سے آگاہ کرے گا۔ اگر پراسیکیوٹر اور جج کی غلطی ہوئی تو دونوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ پولیس کے بیل لینے کے اختیارات بڑھائے جا رہے ہیں۔ ایس ایچ او کی تعلیم بی اے ہوگی۔ بی اے سے کم تعلیم والے کو ایس ایچ او نہیں لگایا جائے گا۔ پراسیکیوشن کا اختیار بھی بڑھایا جارہا ہے۔ پولیس نے چالان پہلے 14 دن کے اندر دینا ہوتا تھا۔ پولیس چالان کی مدت کو اب 45 دن کر دیا گیا ہے۔ چیک ڈِس اونر کیس میں ضمانت کو لازمی کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔