مسلم لیگ ن سے راہیں جدا؟ شاہد خاقان عباسی کا نیا بیان آگیا

مسلم لیگ ن سے راہیں جدا؟ شاہد خاقان عباسی کا نیا بیان آگیا
کیپشن: shahid khaqan abbasi
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم شاید خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ اب جہاں کھڑی میرا اتفاق نہیں ہے ،ن لیگ سے میرے کوئی اختلاف نہیں،نواز شریف میرے قائد تھے ۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعظم شاید خاقان عباسی نے اینٹی کرپشن آفس راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم چلنے والا نہیں، نہ 2018 میں چلا نہ اب چلے گا،جو الیکشن نہیں لڑ رہے اُن کے ساتھ یہ ہو رہا ہے، جوالیکشن لڑ رہے ہیں، اُن کا کیا حال کیا جاتا ہوگا, الیکشن کمیشن موجود الیکشن کو جنتا غیر متنازع بنائے اتنا اچھا ہوگا ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دنیاترقی کررہی ہے اور پاکستان زوال میں کیوں ہے، اس لئے کے 1947 سے لے کر ہم نے آج تک ہر الیکشن چوری کیا،، جس ملک میں عوام کی رائے کا احترام نہیں ہوگا وہ ملک ترقی نہیں کرے گا،  ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ایسے ماحول میں سیاسی جماعت نہیں بن سکتی،  3 بڑی جماعتیں ناکام ہوچکی ہیں، ہم الیکشن کے بعد جماعت بنائیں گے اور اپنی سیاست کا فیصلہ کریں گے۔ 

شاید خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب حکومت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے دور کے بعد پھر سے طلبیوں کا کام شروع ہو چکا ہے ،پکڑ دھکڑ سے الیکشن متنازع ہو جاتے ہیں ،35 سال سے ن لیگ سے منسلک رہا ،ن لیگ اب جہاں کھڑی میرا اتفاق نہیں ہے 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کسی کی سپورٹ سے ملک نہ پہلے چلا نہ چلے گا ،اس طرح الیکشن کرانے سے ملک کسی صورت نہیں چلے گا ،آئینی عمل متنارع بنا کر کبھی ملک نہیں چلتے۔

Watch Live Public News