ویب ڈیسک: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
01 تا 24 جنوری 2024 کے دوران چینی 279 میٹرک ٹن ، بیٹل نٹس 4 میٹرک ٹن، ممنوعہ کیمیکل ایفیڈرین 16600 کلوگرام، سگریٹ 61 کارٹنز اور دیگر اشیاء جس میں چائنہ سالٹ، ٹائرز، نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، سولر پینلز اور غیر ملکی کرنسی شامل تھیں، کو ضبط کیا گیا۔
یہ کارروائیاں پشین، مستونگ، نوشکی، چمن، ڈیرہ اللہ یار اور پاک،افغان سرحدی علاقوں میں کی گئیں۔ تمام اشیاء قبضہ میں لیکر کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں اور مسافر بسوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے۔ جسے ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔