آزاد کشمیر الیکشن : کس سیاستدان کا پلڑا بھاری ہے ؟

آزاد کشمیر الیکشن : کس سیاستدان کا پلڑا بھاری ہے ؟
مظفر آباد ( ویب ڈیسک )آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں سمیت کئی حلقوں میں دیگر جماعتوں کے درمیان بھی کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔ 12 حلقے ایسے ہیں جہاں پر مقابلہ شدید ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور آج 45 حلقوں میں سے 12 حلقے ایسے ہیں جہاں پر کانٹے دار مقابلے ہوں گے اور یہی حلقے آنیوالی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے اہم حلقوں میں ایل اے 29 مظفر آباد پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی اور پاکستان تحریک انصاف کے خواجہ فاروق کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا۔ بیرسٹر افتخار علی گیلانی دو بار اس حلقے سے کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ حلقہ ایل اے 32 میں مقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کے راجہ فاروق حیدر کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے اشفاق ظفر میں ہو گا۔ ایک اور کانٹے دار مقابلہ این اے 03 میں متوقع ہے جہاں پر آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعظم سلطان محمود چوہدری اور مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چودھری سعید میں مقابلہ ہو گا۔ ایل اے 15 باغ 2 میں مسلم لیگ (ن) کے مشتاق منہاس ، پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس اور راجہ یاسین میں مقابلہ ہو گا۔

Watch Live Public News