بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈ ہیک کر نے کا ماہر گرفتار

بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈ ہیک کر نے کا ماہر گرفتار
کراچی ( پبلک نیوز) رینجرز کی ٹیکنیکل ٹیم اورایف آئی اے کے سائبرکرائم سیل کی اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی، انٹرنیٹ کی مدد سے بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور ویزا کارڈ کو ہیک کر نے کا ماہر گرفتار۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم محمد آصف مغل 2012 سے وارداتیں کر رہا ہے، عوام کے لاکھوں روپے چوری کر چکا ہے۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا کمپیوٹر بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ مختلف ملکوں کے بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ ہیک کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مختلف کال سینٹرز سے 2 ہزار سے 5 ہزارروپے تک میں بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا خریدا۔ اپنے بنائے گئے کال سینٹر سے کسٹمرز کو کال کر کے بتا تا تھا کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ کال سینٹر کسٹمر کو گمراہ کر کے ان سے او ٹی پی جنریٹ کرواتا تھا۔ او ٹی پی کوڈ لینے کے بعد ان کے اکاؤنٹس سے پیسے نکال لیتا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔